Sunday, April 28, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldنعت پاک

نعت پاک

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

سید آفتاب رضا رضوی

ایڈووکیٹ

جلوہ گاہ مرضی خالق ہو جس کی پاک ذات
مرحبا صدمرحبا اے مالک اعلیٰ صفات
جس کے نقش پا کو بوسہ دے عقیدت سے جبیں
جس کی سنت ہے یقیناََ مستقل راہ نجات
ربط جن کا ہو ولادت سے انھیں تاریخ کو
کس طرح کہنے لگے اہل نظر بارہ وفات
باد سرسر پھر چلی ہے گلشن اخلاق میں
رحمت اللعالمین پھر ہو نگاہ التفات
اس بشر کے جسم میں سایہ کی گنجائش نہیں
پیکر نوری میں سرتاپائوڈھلی ہو جس کی ذات
کس عقیدت سے سجایا چوک کی مسجد کو آج
دنکا جامع پہن کر اٹھلارہی ہو جیسے رات
سرمۂ چشم عقیدت بن کے آنکھوں میں رہے
اس کی شہرت اب بھی دے سکتی ہے دنیا کو ثبات
ہے ضرورت وقت کے مردہ ضمیروں کے لئے
مرضی خالق کے مالک پھر دکھادے معجزات
پورا دل کس طرح سے انوار عالم بن گیا
آئو اس محفل میں سب مل کر کریں بس اس کی بات
روشنی ہی روشنی پھیلی ہے تا حد نظر
ہے رسالت اور امامت کا مقدس اختلاط
پھر ہدایت کے افق پر ہے ضرورت آفتاب
روشنی دنیا میں پھیلے دور ہو یہ کالی رات
9307986351

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular