منی افسانہ

0
181

(ان مردوں کے نام جو اپنی بیوی سے الگ پردیس میں رہتے ہیں ایک چھوٹی سی کوشش ….)
سا ز ش ۔۔۔۔

سنو جاناں …..!
ایک بات کہنی تھی…….
کل میں نے پائل پہنی تھی.،…..
ان گھنگھروں نے مجھے چین نہیں لینے دیا
تمہارے نام کی پکار نے سونے نہیں دیا۔
جب بھی قدم اٹھاتی ۔۔۔
تمہارے نام سے ہے شور مچاتی.
ذرا بتاؤ تو یہ پایلوں کی چھنک تمہارے نام سے کیوں ہے چیڑاتی ۔
اور یہ چوڑیاں !
جو کتنی پیاری ہیں۔
پر تم پر واری ہے۔
جب بھی ہاتھ ہلاتی ہوں
کھنک کھنک کر اٹھلاتی ہیں
تمہارے نام کے گیت سناتی ہیں …

سنو جاناں……!!!!!!!
ان بالیوں نے بھی گیسووں سنگ مل کر سازش کی ہے
چپکے چپکے کانوں میں تمہارا نام لیتی ہیں
تمہارے باتوں کا ‏بڑا بکھان کرتی ہیں
یہ زلفیں بھی میرے گالوں کو ہلکے سے چھوچھو کے اٹھلاتی ہیں
تمہاری جُھوون کو ہلکے ہلکے محسوس کراتی ہے
یہ گجرہ بھی ،تمہاری سانسوں کی طرح مہکتا ہے.
یہ کجرا بھی آنکھوں کو تمہارے ہی سپنے دکھاتا ہے.
اور اس پر اس مہندی نے بڑی آفت ڈھائی ہے
تمہارا نام اس میں لکھوا کر بڑی بدنامی پائی ہے

سنو جاناں….!
میں نے لال ڈوپٹہ اڑھا ہے
رنگین موتی سے تمہارا نام جوڑا ہے
لگتا ہے جیسے اب…
تمہاری باہوں میں لیٹی ہوں
تمہاری خُوشبو سے مہکی ہوں
صرف تم ہو اور میں ہوں..،
بڑی محبت سے تم میرے گالوں کو چھو تے ہو۔
ان زلفوں کو ہٹاتے ہو۔
شرارت وہ بھی کرتی ہیں.
شرارت تم بھی کرتے ہو !!!!!!
سنو جاناں ……!!!!!
تم بہت یاد آتے ہو …. !!!!
بہت یاد آتے ہو …..!

نگینہ ناز منصور ساکھرکر
نوی ممبئی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here