Thursday, May 2, 2024
spot_img

منقبت

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

ڈاکٹر رضی امروہوی

تابشِ حسنِ پیمبرؐ ہیں حسینؑ
جسمِ دینِ حق کا زیور ہیں حسین
کیا حسیں اﷲ اکبر ہیں حسینؑ
ناز بردارِ پیمبرؐ ہیں حسینؑ
کل تلک جو ظالموں کے ساتھ تھا
آج اس حر کا مقدر ہیں حسینؑ
پیروی لازم ہے ان کی دوستو
جان لو جنت کے سرور ہیں حسینؑ
جس سے نظریں ہٹ نہیں سکتیں کبھی
کربلا کا ایسا منظر ہیں حسینؑ
خوف طاری فوجِ اعدا پر ہے یوں
ذات میں خود اپنی لشکر ہیں حسینؑ
ختم ہیں ان پر شجاعت کی حدیں
دشمنو! فرزندِ حیدرؑ ہیں حسینؑ
جو سرِ نیزہ کرے اعلانِ حق
ہاں وہی سبطِ پیمبرؐ ہیں حسینؑ
امتِ احمدؐ کی حالت دیکھ کر
کس قدر غمگین و مضطر ہیں حسینؑ
شعر میرے ہیں مرے دل کی صدا
اور رضیؔ اس دل کے اندر ہیں حسینؑ
بانی علامہ قیصر اکیڈمی،علی گڑھ
آباد مارکیٹ دودھ پور علی گڑھ
موبائل:9897601669

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular