Sunday, April 28, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldمنقبت در امام عالی مقام و دیگر شہداے کربلا

منقبت در امام عالی مقام و دیگر شہداے کربلا

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

مجتبیٰ حسن صدیقی “ارشد”

فخر سے کہتے ہو گر خودکو وفادار حسین
شیشہ احساس میں ہو عکس انکار حسین
کر چکی ہیں کتنی ہی سازش یزیدی آندھیاں
آج بھی روشن ہے لیکن شمع انکار حسین
تیشہ ظلم و ستم نے لاکھ ضربیں دیں مگر
اک سر مو بھی ہلا پاے نہ دیوار حسین
دشمن جاں کو کیا سیراب خود پیاسے رہے
دیکھ اے دنیا اسے کہتے ہیں کردار حسین
پر تبسّم ہے گل انکار شاخ ذہن پر
ہر طرف پھیلی ہوئی ہے بوے افکار حسین
تیرگی شام کے جب حوصلے بڑھنے لگے
پھر ہوا لازم کہ نکلے مہر انکار حسین
ہے زبان احمد مختار دہن شاہ میں
یعنی گفتار حبیب رب ہے گفتار حسین
مل رہا ہے جسکو جو بھی صدقہ شبّیر ہے
فخر ہے ہمکو کہ ہم بھی ہیں نمک خوار حسین
کیوں تہ و بالا نہ ہو جائے اے “ارشد” تخت و تاج
لے کے زینب آئ ہیں آنکھوں میں انکار حسین

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular