Tuesday, May 7, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldمنظومات

منظومات

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

 

سید محمود احمد

ایک دریا تھا روانی میں نہیں آ پایا
ایک کردار کہانی میں نہیں آ پایا
آنکھیں تشنہ ہی رہیں اشک سے پر ہوتے ہوےء
چاند کا عکس بھی پانی میں نہیں آ پایا
اسلیے چین سے کٹتی ہے ضعیفی میری
کوئ الزام جوانی میں نہیں آ پایا
چین کی کھوج نے ہجرت پہ کیا آمادہ
امن تھا! نقل مکانی میں نہیں آ پایا
سوز جب دل میں نہ تھا ساز سے حاصل نہ ہوا
کچھ اثر شعلہ بیانی میں نہیں آ پایا
اسکو ارزانی میں مہلت نہ ملی ملنے کی
ہم بھی خوش ہیں وہ گرانی میں نہیں آ پایا
اسکی زلفوں کی مہک تازہ ہے یادوں میں ابھی
وہ مزا رات کی رانی میں نہیں آ پایا
اسکی زلفوں کی مہک تازہ ہے یادوں میں ابھی
وہ مزا رات کی رانی میں نہیں آ پایا
حلیم مسلم ڈگری کالج

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular