Friday, May 10, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldقومی نظم

قومی نظم

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

طاہر رضا
جشن یوم آزادی ہم دل سے منا ئیں گے
دیش کو اک دلہن کی طرح ہم مل کے سجائیں گے
اپنے وطن سے کرنا محبت جزوِ ایماں ہے
قول نبی ہم لوگ جہاں والوں کو بتائیں گے
خون بہا کر اپنے وطن کو جس نے بچایا ہے
داستاں ایسے لوگوں کی ہم سب کو سنائیں گے
رہتے ہیں پر امن یہاں ہر دھرم کے سارے لوگ
وقت پڑے گا جب بھی وطن پر مر مٹ جائیں گے
اشفاق اللہ خان یہ بولے خیر نہیں ان کی
جو بھی ہندوستان کی جانب آنکھ اٹھا ئیں گے
تبدیلی لانا ہے ضروری ہم کو بھارت میں
انگریزوں کی اب نہ حکومت ہم اپنائیں گے
چاہے عبدالحمید ہوں یا مہاتماگاندھی ہوں
تاریخیں ہر ایک کی لوگوں تک پہنچائیں گے
نام پہ مذہب کے جو سیاست ہند میں کرتے ہیں
کیسے وہ جنتا کے مسئلوں کو سلجھائیں گے
جو بھی حسد کا بیج ہمارے ملک میں بوتے ہیں
ایسے غداروں کو وطن سے دور بھگائیں گے
کیسے کرے گا دیش ترقی اپنا دنیا میں
جب لوگوں کا حق خود نیتا لوٹ کے کھائیں گے
آزادی کی خوشی میں طاہر کوچہ کوچہ گلی گلی
دوش پے اپنے رکھ کے تر نگا ہم لہرائیں گے
ضضض

مبارک پور اعظم گڈھ

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular