9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔
طاہر مبارک پوریی
ساری دنیا میں الگ ہی ہند کا معیار ہے
اسلئے ہر ایک کو اپنے وطن سے پیار ہے
کیسے ہم یوم جمہوری کو بھلائیں گے کبھی
ہم وطن والوں کا یہ بھی اک بڑا تہوار ہے
ہند میں رہ کر جسے بھی ہند سے الفت نہیں
وہ حقیقت میں ہمارے ملک کا غدار ہے
ہم جمہوری جشن میں ہر سال دل سے بار بار
تذکرہ کرتےہیں ان کاجن کابھی کردار ہے
بولے باپو جب کوئی مارے طمانچہ تو کہو
آپ کی خدمت میرا دوسرا رخسار ہے
پُرامن رہتے ہیں سارے دھرم کے اپنے یہاں
اسلئے ہونٹوں پہ سب کے عشق کی گفتار ہے
ووٹ جو مذہب پہ مانگے تم اسے دینا نہیں
وہ سیاست کیلئے بالکل کُھلا اک تار ہے
جس حکومت نے بدل ڈالا ہے بھارت کا نظام
آج ہر چینل پہ اس کا خواہ مخواہ پرچار ہے
جو تھے دولت مند وہ سرکار سے سب مل گئے
اب غریبوں کے لئے جینا بہت دشوار ہے
راس کیا آئیں گی اس کو ہند کی شادابیاں
درمیاں پھولوں میں آکے جو بسا اک خار ہے
ایسا سردار ملا طاہر ہمارے دیش کو
جو سفر کرنے کی خاطر ہر گھڑی تیار ہے





