9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔
شارق اعجاز عباسی
کیا بڑھاپا کیا جوانی زندگی
ہے بڑی مشکل بتانی زندگی
ہر طرف خوشیاں تھیں جس میں خیر تھی
اب کہاں ہے وہ پرانی زندگی
جھوٹ ہے جو کچھ بھی اس دنیا میں ہے
سچ تو ہے بس آنجہانی زندگی
زندگی رشتوں بٍنا کچھ بھی نہیں
کس کو ہے تنہا بتانی زندگی
زندگی نے ساتھ کسکا ہے دیا
در حقیقت ہے کہانی زندگی
جس کی خاطر خلد سے نکلا ہے تو
اے بشر ہے بے معنی زندگی
کون جیتا ہے ہمیشہ کے لیے
چند لمحوں کی کہانی زندگی
راہٍ حق پر جس نے اپنی جان دی
اس نے پائی جاوِدانی زندگی
ہے وہی شارق جہاں میں کامیاب
آگئی جس کو بِتانی زندگی