غزل

0
151

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

عبدالمنان صمدی

نظر کی وسعتوں میں کل جہاں تھا
زمیں سے دور کتنا آسماں تھا
مری کشتی بھنور میں ڈوب جاتی
ہوا کی زد پہ لیکن بادباں تھا
میں اس کی حرف گیری کر نہ پایا
وہ میری زندگی کا رازداں تھا
تجھے پاکر تجھے کھویا ہے ہم نے
یہی تو زندگی کا امتحاں تھا
وہی گم ہوگیا رستے میں شاید
جو رہبر تھا جو میرِ کارواں تھا
علی گڑھ ،اتر پردیش

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here