غزل

0
164

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

ذیشان مصطفیٰ

کون ہے موت سے اب مجھ کو ڈرانے والا
میرا اللّٰہ ہے جب مجھ کو جلانے والا
کس طرح حرف مقرر کو مٹاؤگے تم
جب خدا خود ہی محافظ ہے بچانے والا
غیر کے آگے رکھوں کیوں یہ جبین غیرت
میرا اللّٰہ ہی رازق ہے کھلانے والا
غیر کی چشم عطا کا نہ ہوا میں قائل
میرا ساقی ہے مجھے دام میں لانے والا
سر کٹا کے بھی نہ لائے کبھی ماتھے پہ شکن
ایسا شیوہ ہے محمد کے گھرانے والا
تیرے ہوتے ہوئے روشن تھیں جہاں کی گلیاں
آج کوئی بھی نہیں راہ دکھانے والا
ڈھونڈتے کیا ہو بقا بحر فنا میں ذیشان
موت سے کوئی بھی مہلت نہیں پانے والا
جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here