عبدالمنان صمدی
ڈائری میں جو رکھی تصویر ہے
ساتھ اس کے آخری تصویر ہے
یہ جو ہے دیوار پر لٹکی ہوئ
اک پرانی یہ مری تصویر ہے
ساری تصویریں جلادیں با خدا
پاس میرے بس یہی تصویر ہے
گفتگو اس سے کرو دل کھول کر
واقعی یہ بولتی تصویر ہے
ہے سکوں کتنا یہاں دیکھو ذرا
یہ ہمارے شہر کی تصویر ہے
طالب علم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ