Wednesday, May 1, 2024
spot_img

غزل

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

محبوب خان اصغر

سو مشورے دے جاتے ہو زحمت نہیں کرتے
غم بانٹ لو بے فیض نصیحت نہی کرتے
محسن نگہ رب میں ہوا صاحب عزت
ظالم ہیں جو خود اپنی ہی عزت نہیں کرتے
تہذیب جہالت میں ہر ایک جرم ہے جائز
انہونی بھی ہوجائے تو حیرت نہیں کرتے
پھرتے ہو لٹاتے ہوئے ظلمت کو جہاں میں
اب بس بھی کرو ایسی سخاوت نہیں کرتے
ڈھاتے ہیں ستم دیش کی سنتان پہ ناداں
غدار وطن ہیں جو مروت نہی کرتے
دولت ہے امانت نہی جاگیر یہ اپنی
ذی عقل امانت میں خیانت نہی کرتے
ہوں صاحب ایماں بھی تو مشکوک ہے ایماں
اپنوں سے اگر لوگ مروت نہیں کرتے
عرفان جنہیں حرف و ہنر کا نہیں ہوتا
الفاظ اگلتے ہیں ریاضت نہیں کرتے
تہذیب جسے کہتے ہیں سنجیدہ روش ہے
اصغر جو مہذب ہیں حماقت نہیں کرتے
9246272721

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular