عاشقی کا تیوہار

0
123

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

عارف محمودآبادی

آج ویلنٹا ئن ڈے ہے اور تو
بیڈ پہ ہے اوندھی پڑی اے ماہ رو
ساتھ میرے کیوں منا سکتی نہیں
عاشقی کا یہ حسیں تیوہار تو
ساتھ ہو میرے تری جلوہ گری
ہے یہ سارے منچلوں کی آرزو
وہ پہن کپڑے کہ جن کو دیکھ کر
ٹوٹ جاتا ہے نمازی کا وضو
ہوش لوگوں کے اڑا لے جائے گی
آج فیشن کی ہوائے تندخو
جو نظرآئیں گےمجنوں پارک میں
یہ مرے چیلے ہیں میں ان کا گرو
آج بے خوف خطر یہ منچلے
لوٹ لیں گے عاشقی کی آبرو
کہہ کے یہ بیگم چلیں مائی ڈیر
تھی اسی دن کی تجھے کیوں آرزو
پارک میں آکر یہ بیگم نے کہا
جس کو ویلنٹائن ڈے کہتا تو
کیوں نہیں کہتا کہ غفلت سے تری
آگیا تہذیب میں سوائن فلو
کاش عارفؔ غور کرتے نو جواں
کی گئی اشعار میں کیا گفتگو
موبائل۔9696308118

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here