Tuesday, May 7, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldاگر میں چھوٹابچہ ہوتا

اگر میں چھوٹابچہ ہوتا

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

شاہ عالم مسک
8709184492

یہ سوچتا ہوں کتنا اچھا ہوتا
اگر میں چھوٹا بچہ ہوتا
سارے رشتوں کے بندھن سے دور ہوتا
اپنے ہی نشے میں چور ہوتا
بن مانگیں مل جاتی ہے ہر چیز مجھے
اپنا تو بس ایک الگ ہی فطور ہوتا
سوچتا ہوں یہ کتنا اچھا ہوتا
اگر میں چھوٹا بچہ ہوتا
سب سوتے تو میں جاگتا
سب پکڑتے تو میں بھاگتا
گر کر جب بھی لگتی چوٹ مجھے
آنسوؤں میں یاد کرتا میں ماں تجھے
جو آکر تو اسے پھونک لگاتی
سارے درد کو دور بھگاتی
یہ سوچتا ہوں کتنا اچھا ہوتا
اگر میں آج چھوٹا بچہ ہوتا
زمانے کے ہر فساد سے بے خبر ہوتا
جھوٹ سچ کا نہ مجھ پہ اثر ہوتا
قوم کے نام پہ جو ہوتی ہے لڑائی
ان سب باتوں سے میں بے فکر ہوتا
یہ سوچتا ہوں کتنا اچھا ہوتا
اگر میں آج چھوٹا بچہ ہوتا
کبھی اس کھلونے تو اُس کھلونے میں کھویا رہتا
نیند میں بس جھولوں پر سویا رہتا
جو ٹوٹ جاتے مجھ سے میرے کھلونے کبھی
اشکوں سے آنکھیں بھگوئے رہتا
سوچتا ہوں کتنا اچھا ہوتا
اگر میں چھوٹا بچہ ہوتا
بڑا ہوکر بھی سوچتا ہوں یہی
جو بچپن میں تھا اب وہ نہیں
پہلے تو غلط بات ہی تھی غلط شاہ
اب صحیح بات بھی کہاں ہے صحیح
سوچتا ہوں کتنا اچھا ہوتا
اگر میں چھوٹا بچہ ہوتا
شعبۂ انگریزی ، (ایم ۔اے)
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ، علی گڑھ

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular