Monday, May 13, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldآج کچھ درد مرے دل میں سوا ہوتا ہے

آج کچھ درد مرے دل میں سوا ہوتا ہے

آج 9محرم ہے ایسے ہی یہ تاریخ اداسی اور غم کو اور گہراکردیتی ہے لیکن آج مجلس سے زیادہ اس وقت رونا آیا جب ایک قدیم امام باڑے کے قریب سے گز ررہا تھا اور وہاں ایک ذاکر صاحب بڑے زور و شور سے مجلس کے نام پر جو کچھ پڑھ رہے تھے وہ ’نقل کفر کفر نہ باشد ‘کے باوجود نقل نہیں کرسکتا۔ ہم نے کئی برس کی محنت سے ایک ایسا ماحول بنایا ہے کہ لکھنؤ میں کسی طرح کا فساد نہ ہو جس کےلئے یہ شہر ادب بدنام ہوتارہا ہے
امام حسینؑ نے انسانیت اور اخلاق کا درس دیا۔ اور اپنے عمل سے کربلا کو اخلاق و انسانیت کی درس گاہ بنادیا۔ آج اسی درس سے اگر ایسی باتیں نشر ہوں جو اختلاف و نفاق کو بڑھا وا دیں تو یہ عمل حسینی نہیں ہوسکتا یہ منبر رسولؐ ہے اس پر بداخلاقی کی زبان استعمال کرنا اور اس پر بیٹھ کر کسی کو براکہنا جو مسلمانوں میں نفاق کا سبب بنے حسینؑ جس کا ہم غم منا رہے ہیں ان کو تکلیف پہنچانا ہوگا۔
ہم بار بار اپنے مراجع کرام کے اعلانات شائع کر رہے ہیں کہ ہمارا عمل اتحاد، دوستی اور محبت کے لئے ہونا چاہئے جس کی مثال امام حسینؑ نے مدینہ سے سفر سے لے کر کربلا کے آخری لمحات تک دی۔ ہم آخر کس کے پیرو ہیں دعویٰ تو ہم رسولؐ اور آل رسولؐ کی پیروی کا کرتے ہیں لیکن عمل کچھ اور ظاہر کرتا ہے۔یہ ذاکرین اپنے جوش بیان میں حسینؑ کی ساری انسانیت سازی اور اخلاق سازی پر اپنے ایک جملے سے پانی پھیر دیتے ہیں،نہ انھیں خوف خدا ہے اور نہ قہر خدا کا ڈر

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular