9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

محبوب خان اصغر
آدمی مستقل سفر میں ہے
یوں بظاہر تو اپنے گھر میں ہے
میری پہچان بن گیا ہے تو
تو ہی تو میری عمر بھر میں ہے
منتری ہو کہ کوئی لیڈر ہو
ہر کوئی تیرے ہی اثر میں ہے
آنکھ کھو لوں کہ آنکھ بند کروں
تیری صورت میری نظر میں ہے
سر پہ رکھنا نہ ہاتھ میرے کبھی
آگ ہی آگ میرے سر میں ہے
تو جلال ؤجمال کا مظہر
وصف تیرا ہی ہر بشر میں ہے
تم نہ آ نا فریب میں اصغر
سب حقیقت اگر مگر میں ہے
… 9246272721





