ماہ عزا کی شان تھا باقی نہیں رہا

0
209

جالال حیدر اعظمی

ملت کا آسمان تھا باقی نہیں رہا
سب کے دلوں کی جان تھا باقی نہیں رہا
بن کر وہ آفتاب زمانے پہ چھا گیا
خود میں وہ اک جہان تھا باقی نہیں رہا
جن کی ضیاء کی عکس سے روشن تھا ماہتاب
وہ فخر خاندان تھا باقی نہیں رہا
صحن چمن کا ایک حسین تر گلاب تھا
گلشن کی آن بان تھا باقی نہیں رہا
مداح اہل بیت تھا شیدا حسین ؑ کا
ماہ عزا کی شان تھا باقی نہیں رہا
مومن کا دم نکلتا ہے خوشبو کی طرح سے
خود اس کا ہی بیان تھا باقی نہیں رہا
علم و ہنر کا راگ سناتا تھا قوم کو
پیش نظر قرآن تھا باقی نہیں رہا
اخبار اودھ نامہ کو پہچان دے گیا
علم و ادب کی شان تھا باقی نہیں رہا
ہر ایک نیک کام میں رہتا تھا راہبر
ہر بزم کی وہ جان تھا باقی نہیں رہا
ہونٹوں پہ اپنے حرف شکایت نہ لاتا تھا
وہ کتنا بے زبان تھا باقی نہیں رہا
بیٹے تری جدائی سے مرجھا کے رہ گئے
تو سب کا باغبان تھا باقی نہیں رہا
درد چراغ بن کے نکلتی ہے دل سے آہ
وہ لولو و مرجان تھا باقی نہیں رہا
کس کو ثواب ملتا ہے فانی جہان میں
مرسل کا خاندان تھا باقی نہیں رہا
زوجہ نے صبر کرلیا مرضی جو رب کی تھی
یہ سخت امتحان تھا باقی نہیں رہا
صبر جمیل ہو عطا ذکر حسین ؑ نے
جو کبریا کی شان تھا باقی نہیں رہا
سب بیٹیوں کا دل ہے جدائی سے بے قرار
سارے عزیز و اقربا کرتے ہیں شور و شین
ہم سب کا میزبان تھا باقی نہیں رہا
وہ سب کا سائبان تھا باقی نہیں رہا
بھائی بھتیجے بھانجے سب دل ملول ہیں
وہ کتنا مہربان تھا باقی نہیں رہا
خدمت میں خلق کے ہی گذاری تھی زندگی
اب رب کا مہمان تھا باقی نہیں رہا
رکھتا جلالؔ مجھ کو وہ دل سے عزیز تھا
مجھ کو بھی اطمینان تھا باقی نہیں رہا

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here