غــزل

mravadhnama@gmail.com 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

پریم ناتھ بسملؔ

کوئی جب تجھ کو دیکھتا ہو گا
دل ہی دل تجھ کو چاہتا ہو گا
جب کبھی تنہا بیٹھتا ہوگا
تیرے بارے میں سوچتا ہوگا
کچھ خبر ہے کہ تیری یادوں میں
رات بھر کوئی جاگتا ہوگا
گھر سے نکلو نہ تم کہیں تنہا
تیرے حق میں نہ یہ بھلا ہوگا
غیر کے ساتھ تم جو جاؤ گے
راستہ میرا بھی جدا ہو گا
بات دل کی تجھے کہوں کیسے
سن کے شاید کہ تو خفا ہوگا
میں تجھے دل سے چاہتا ہوں مگر
جانے تو کس کو چاہتا ہوگا
تیری صورت ہے دلنشیں ایسی
تجھ پہ بسملؔ نہ کیوں فدا ہوگا
مہوا،ویشالی۔بہار
رابطہ۔8340505230

Previous article
Next article
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular