واشنگٹن 26 اپریل : کلو زھاؤ کو اکیڈمی ایوارڈز میں ’نومیڈلینڈ‘ کے لئے بہترین ہدایت کار کا آسکر ایواڈ سے نوازا گیا۔ یہ آسکر جیتنے والی وہ دوسری خاتون اور ہدایت کاری کے شعبے میں پہلی خاتون ہیں جنھوں نے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔
محترمہ زھاؤ 2010 میں آسکر میں بیسٹ ڈائریکٹر کے طور پر نامزد ہونے والی پہلی خاتون بننے کے بعد ایوارڈ جیتنے والی دوسری خاتون فلم ساز بن گئیں۔
Chloé Zhao makes history as the second woman to take home the Academy Award for Best Director. She is the first of Asian descent. #Oscars pic.twitter.com/rJjdIBceyv
— Film Updates (@FilmUpdates) April 26, 2021
یہ 93 ویں اکیڈمی ایوارڈتقریب پیر کے روز گرین وچ مین ٹائم دوپہر 12 بجے شروع ہوئی۔ اس سال آسکر کا انعقاد لاس اینجلس میں یونین اسٹیشن پر کرونو وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے محدود شائقین کے ساتھ کیا جارہا ہے۔
ڈینش فلم ڈائریکٹر تھامس ونٹربرگ نے ’اندر راؤنڈ‘ کے لئے بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کا آسکر جیتا جبکہ بہترین اوریجنل اسکرین پلے کا ایوارڈ کو ایمرالڈ فینیل کو ’پرومیسنگ ینگ وومین‘ کےلئے دیا گیا ہے۔
’جوڈاس اور بلیک مسیحا‘ میں ڈینیل کلویا کو اپنے کردار کے لئے بہترین معاون اداکار کے اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔