یوگی نے زخمیوں کے علاج کی ہدایت دی

0
1490

لکھنؤ،14اکتوبر(یواین آئی)وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو مؤ کے محمد آباد کوتوالی علاقے کے ولید پور گاؤں میں صبح تقریباً آٹھ بجے رسوئی گیس کا سلینڈر پھٹنے سے 12لوگوں کی موت پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ضلع ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو زخمیوں کا مکمل علاج کرانے کی ہدایت دینے کے ساتھ ہی راحت کے کام میں چستی برتنے کو کہا ہے۔

مؤ میں ولیدپور گاؤں میں گیس سلینٹر پھٹنےکے بعد دو منزلہ مکان منہدم ہوگیا۔اس حادثے میں ابھی تک بارہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے،جبکہ ایک درجن سے زیادہ لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔حادثے کے بعد وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نوٹس لیا ہے۔

وزیراعلی نے خدا سے ہلاک شدگان کی روح کو سکون دینے کی دعا کرتے ہوئے سوگوار لواحقین کے تئیں تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔

وزیراعلی نے حادثے پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے خاندان کے تئیں دکھ کا اظہار کیا۔زخمیون کا علاج مؤ اور اعظم گڑھ کے ضلع اسپتالوں میں ہورہاہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here