Saturday, May 4, 2024
spot_img
HomeMarqueeسڑک حادثہ میں چار ہاکی کھلاڑیوں کی موت، تین زخمی

سڑک حادثہ میں چار ہاکی کھلاڑیوں کی موت، تین زخمی

ہوشنگ آباد، 14 اکتوبر (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد ضلع کے اٹارسي کے پاس آج سڑک حادثہ میں کار پرسوار چار ہاکی کھلاڑیوں کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اٹارسي تھانہ علاقہ کے ریسل پور گاؤں کے قریب انتہائی تیز رفتاری سے جا رہی کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔ جس سے اس میں بیٹھے چار کھلاڑیوں کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لئے یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ چاروں کھلاڑی یہاں ہاکی کے ٹورنامنٹ میں میچ کھیلنے آ رہے تھے۔ ان میں سے ایک کھلاڑی کی سالگرہ تھی اور بتایا گیا ہے کہ وہ سب کے سب اپنے ساتھی کی سالگرہ منانے کے لئے کل رات اٹارسي گئے تھے۔ وہاں سے واپس لوٹتے وقت یہ حادثہ ہو گیا۔

یہ حادثہ اٹارسي سے تقریبا پانچ اور ہوشنگ آباد سے چودہ کلومیٹر دور ہوا ہے۔
متوفیوں کے نام شاہ نواز حسین،اندور،آدرش ،ہردووا اٹارسی،آشیش لال،جبل پور اور انیکیت ورون، گوالیار بتائے جارہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular