یوپی میں یوگی حکومت کا آخری بجٹ 22 فروری کو

0
105

لکھنؤ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کا آخری بجٹ 22 فروری کو پیش کیا جائے گا۔
اترپردیش اسمبلی کا بجٹ اجلاس 18 فروری کو گورنر آنندی بین پٹیل کے خطاب سے شروع ہوگا۔ وزیر خزانہ سریش کھنہ مالی سال 2021 -22 کا بجٹ 22 فروری کو پیش کریں گے جو مکمل طور پر پیپر لیس اور ڈیجیٹل ہوگا۔ گزشتہ مالی سال کا بجٹ تقریبا پانچ لاکھ کروڑ کا تھا، اس لیے توقع ہے کہ اس سال بجٹ کی رقم اس سے زیادہ ہوگی۔
آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یہ بجٹ عوام کو زیادہ لبھانے والا ہونے کی توقع ہے ، جس میں خواتین، کسانوں اور نوجوانوں پر زیادہ توجہ دی جاسکتی ہے۔ امکان ہے کہ ریاستی حکومت بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے کسی بڑی اسکیم کا اعلان کرسکتی ہے۔
حکومت اراکین اسمبلی کے فنڈ (ایم ایل اے فنڈ)کو بھی بحال کرسکتی ہے جو کورونا مدت میں روک دیا گیا تھا۔ گزشتہ بجٹ میں ایم ایل اے فنڈ دو کروڑ سے بڑھا کر تین کروڑ کردیا گیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here