یوگی نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک- Yogi administered the first dose of corona vaccine

0
152

Yogi administered the first dose of corona vaccine

لکھنو:  اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہی ناتھ نے پیر کو ریاستی راجدھانی لکھنو کے شیام پرساد مکھرجی سول اسپتال میں کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوایا۔
پیر کی صبح تقریبا آتھ بجے یوگی سول اسپتال پہنچےاور ویکسین لگوائی۔ ویکسین لگوانے کے بعد وہ تقریبا آدھے گھنٹے تک اسپتال احاطے میں رکے اور اس کے بعد اپنی سرکاری رہائش گاہ کے لئے روانہ ہوگئے۔
وزیر اعلی نے اس موقع پر ملک کے سائنسدانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکہ پوری طرح سے محفوط اور ہر شخص کو اسے اپنی باری آنے پر اسے لگوانا چاہئے تاکہ کورونا انفکشن سے پوری طرح نجات مل سکے۔ حالانکہ ٹیکہ کاری کے بعد بھی احتیاط برتنا ہی مناسب ہے۔ماسک اور جسمانی دوری پر ایمانداری سے عمل درآمد لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسرہ لہر کے پیش نظر ریاست میں آٹھ اپریل سے بڑے پیمارنے پر ٹیکہ کاری مہم شروع کی جائے گی۔ اس سے پہلے ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)سربراہ سوتنتر دیو سنگھ کے علاوہ یوگی کابینہ کے کئی دیگر اراکین کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگوا چکے ہیں۔
اس درمیان کورونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر نظم ونسق کو مزید پختہ کردیا گیا ہے۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں کورونا کر بڑھتے انفکشن پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے اس بارے میں سبھی اسپتالوں کو الرٹ موڈ پر رہنے کا حکم دیا ہے۔کورونا سے سب سے زیادہ متاثر لکھنو، کانپور، پریاگ راج، وارانسی،غازی آباد اور گوتم بدھ نگر میں خصوصی دھیان دینے کی ہدایت دی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here