دنیا کی سب سے بڑی ڈرائینگ کا ورلڈ ریکارڈ

0
97

16 فروری کو فلاڈیلفیا کے ایک فنکار نے سب سے بڑی ڈرائنگ بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا جب اس نے سیاہ مارکر کا استعمال کرکے ایک ایسی تصویر بنائی جو 6،507 مربع فٹ پر پھیلی ہوئی تھی۔

24 سالہ ڈائمنڈ وائپر ینگ نے بتایا کہ اس نے اپنی ڈرائینگ مکمل کرنے میں پانچ دن کے دوران مجموعی طور پر 63 گھنٹے کا وقت لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اطالوی آرٹسٹ ایف آر اے کی 6،119 مربع فٹ ڈرائنگ کو شکست دینے والے وائفر ینگ کی ڈرائنگ کو سب سے بڑی ڈرائنگ قرار دیتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ کے اعزاز سے نوازا۔

فلاڈیلفیا کے فرینکلن انسٹی ٹیوٹ میں وائپر ینگ کی ڈرائنگ نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے جس کا عنوان ‘کریولا آئیڈیا ورکس’ ہے۔

آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ تخلیقی صلاحیت ہم سب میں ہے اور اس نمائش اور ڈرائنگ کا مقصد لوگوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو ڈھونڈنے کی ترغیب دینا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here