شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شہزادہ ہیری شرکت کریں گے؟

0
121

خاندان کے سینئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے والے شہزادہ ہیری کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ وہ دادا شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے انگلینڈ واپس آئیں گے۔

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شہزادہ ہیری شرکت کریں گے؟

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری اپنے دادا پرنس فلپ کی آخری رسومات کے لیے انگلینڈ واپس آئیں گے ، جبکہ ڈچز آف سسیکس حاملہ ہونے کی وجہ سے اپنے شوہر کے ہمراہ برطانیہ نہیں آئیں گی۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اس وقت اپنی اہلیہ میگھن اور بیٹے آرچی کے ساتھ مانٹیکٹو کیلیفورنیا میں مقیم ہیں۔ شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے بعد گزشتہ سال ہیری امریکا چلےگئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ڈیوک آف ایڈنبرا کی آخری رسومات میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث صرف شاہی خاندان کے قریبی عزیز و اقارب ہی شرکت کریں گے ۔

ہیری کو برطانیہ واپسی پر کم از کم پانچ دن قرنطینہ میں رہنا پڑے گا جب تک کہ انہیں کوئی چھوٹ نہیں مل جاتی البتہ ہیری اور میگھن کی جانب سے ابھی تک شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شرکت کے حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔

شاہی مبصرین اور مداحوں نے شہزادہ ہیری اور میگھن کے شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے برطانیہ آنے کے امکان پر حال ہی میں اپنے خیالات کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے۔

امریکی ٹی وی کو تہلکہ خیز انٹرویو دینے کے بعد ہیری کی یہ پہلی بار برطانیہ واپسی ہوگی ۔

خیال رہے کہ میگھن نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں شاہی زندگی کے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا تھا اور کہا تھا کہ ان کے برطانیہ چھوڑنے کی بڑی وجہ نسل پرستی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here