گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 862 افراد ہلاک:ڈبلیو ایچ او

0
113

جنیوا، 17 مارچ (یو این آئی) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پوری دنیا میں جان لیوا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے 862 لوگ مرگئے ہیں جس میں اٹلی (368)، ایران (245) اور اسپین کے (152)افراد شامل ہیں۔

کورونا وائرس سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعدادبڑھ کر 6606 ہوگئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 13،903 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔

فی الحال 167،511 افراد کورونا وائرس کی زد میں ہیں جبکہ چین میں اب تک 81،434 افراد میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے اور تقریباً 3218 افراد اس وائرس کی زد میں آنے سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں کورونا وائرس سے 14 اور چین سے باہر 848 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔

اب تک چین میں 3218 افراد اس وائرس سے مرچکے ہیں جبکہ چین سے باہر ابھی تک 3388 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔علاوہ ازیں یہ وائرس دنیا کے 151 ممالک میں پھیل چکا ہے اور چین سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں صورتحال انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here