کیا ہے لمبی عمر اور صحت مند زندگی کا راز

0
578

لمبی عمر اور صحت مند زندگی کے خواہش مند ہیں تو اپنی خوراک میں پھلوں سے سبزیوں کا استعمال زیادہ شروع کردیں۔ یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

کیا ہے لمبی عمر اور صحت مند زندگی کا راز

طبی جریدے جرنل سرکولیشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ دن بھر میں پھلوں اور سبزیوں کی 5 سرونگ (لگ بھگ 350 سے 400 گرام) کا استعمال صحت مند اور طویل زندگی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 20 لاکھ بالغ افراد پر ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ پھلوں کی 2 جبکہ سبزیوں کی 3 سرونگ کو جزوبدن بنانا متعدد امراض اور درمیانی عمر میں موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔

پھلوں اور سبزیوں سے بھرپور غذا سے متعدد دائمی امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے جیسے دل کی شریانوں سے جڑے امراض اور کینسر، مگر زیادہ تر بالغ افراد مناسب مقدار میں پھلوں اور سبزیوں کو غذا کا حصہ نہیں بناتے۔

امریکا کے ہارورڈ میڈیکل اسکول اور برگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل کی اس تحقیق میں کہا گیا کہ ویسے تو پھلوں اور سبزیوں کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے مگر اس حوالے سے واضح نہیں کیا جاتا کہ روزانہ کتنی مقدار میں پھلوں اور سبزیوں کو غذا کا حصہ بنانا چاہیے۔

اس تحقیق میں 27 مختلف تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا تھا جو شمالی و جنوبی امریکا، یورپ، ایشیا، افریقہ اور آسٹریلیا کے 29 ممالک میں ہوئی تھیں اور ان میں لگ بھگ 20 لاکھ افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دن بھر میں لگ بھگ 150 سے 160 گرام پھلوں اور 225 سے 240 گرام سبیوں کا استعمال موت کا خطرہ کم کرتا ہے، جبکہ اس مقدار سے زیادہ کھانے سے کوئی اضافی فائدہ نہیں ہوتا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دن بھر میں لگ بھگ 150 سے 160 گرام پھلوں اور 225 سے 240 گرام سبیوں کا استعمال موت کا خطرہ کم کرتا ہے، جبکہ اس مقدار سے زیادہ کھانے سے کوئی اضافی فائدہ نہیں ہوتا۔

تحقیق میں کم اور زیادہ پھلوں اور سبزیاں کھانے والے افراد کا موازنہ کرنے سے دریافت کیا گیا کہ زیادہ پھلوں اور سبزیوں سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 13 فیصد، امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج سے موت کا خطرہ 12 فیصد اور نظام تنفس کے امراض سے موت کا خطرہ 35 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

تاہم سب پھل اور سبزیاں یہ فائدہ نہیں پہنچاتیں، جیسے آلو، مکئی، مٹر اور فوٹ جوسز سے کسی بھی وجہ سے یا مخصوص دائمی مرض سے موت کا خطرہ کم نہیں ہوتا۔

دوسری جانب سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، بیٹا کیروٹین، وٹامن سے بھرپور پھل اور سبزیاں جیسے بیریز اور گاجریں بہت زیادہ فائدہ مند ہوتی ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج کا اطلاق ہر طرح کی آبادی پر ہوتا ہے، جبکہ پھلوں اور سبزیوں کی مثالی مدار کا تعین بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے یہ بھی دریافت کیا کہ تمام پھل اور سبزیاں یکساں فوائد کی حامل نہیں ہوتیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here