کورونا وائرس: ملک میں کورونا کے 210 مریض، 4 شہروں میں لاک ڈاؤن

0
122

 کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 10 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ ہندستان میں کورونا کے 210 مریض ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے سبھی مال کو بند رکھنے کاحکم دیا ہے۔ وہیں راشن اور سبزی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

کورونا وائرس کے قہر کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بڑافیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے چار شہروں پونے، پمپری۔چنچواڑ، ممبئی اور ناگپور کو پوری طرح سے بند کرنے کا احکام دیا ہے۔ یہ شہر 31 مارچ تک بند رہیں گے۔ حالانکہ حکومت نے عام لوگوں سے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سبھی ضروری خدمات جاری رہیں گی۔

ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد دوسو کے قریب پہنچ گئی ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ باون کیس سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کئی جگہوں پر لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تلنگانہ میں بھی کل مزید تین نئے کیس سامنے آئے۔

بیرون ملک سے لوٹ رہے لوگ ہی زیادہ تر وباء کا شکار پائے جارہے ہیں۔ اترا کھنڈ میں اندراگاندھی نیشنل فاریسٹ اکیڈمی کےدو ٹرینی اسپین سے لوٹنے کے بعد وائرس سے متاثر پائے گیے ۔۔ایران میں کورونا وائرس وباء کا شکار ہوکر ایک ہندوستانی شہری چل بسا۔ کورونا وائرس کا اثر اور بے چینی بازاروں پر بھی چھا چکی ہے۔ اڈیشہ میں تازہ طور پر دوران سفر ایک مریض کو پکڑا گیا۔ۨ

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں وہیں سماجی تنظیمیں بھی اس حوالے سے لوگوں میں بیداری لانے کی کوششوں میں جٹی ہیں۔

پٹنہ میں پرائیویٹ اسکول اینڈ چیلڈرین ویلفیئر ایسوسی ایشن نے لوگوں میں کِٹ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے ممبران بہار سمیت پورے ملک میں کرونا کو لیکر آج سے بیداری مہم کا آغاز کررہےہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here