لع پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: پولیس کا دعویٰ

0
76

جموں: جموں وکشمیر پولیس نے ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ میں مینڈھر کے بالاکوٹ سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز نے ایک تلاشی کارروائی کے دوران جھاڑی کے نیچے اسلحہ و گولہ باردو بر آمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ بر آمد شدہ اسلحہ وگولہ بارود میں دو پستول، 70 گولیاں اور دو گرینیڈ شامل ہیں۔
مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے یہ کارروائی اتوار کے روز گرفتار شدہ ایک جنگجو اعانت کار کے انکشاف پر انجام دی۔
بتادیں کہ سیکورٹی فورسز نے اتوار کے روز جموں کے نروال علاقے میں تین جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کیا تھا اور ان کی تحویل سے گرینیڈ بھی بر آمد کئے گئے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here