برطانیہ میں شدید برف باری کی وارننگ

0
116

لندن، 8 فروری : برطانیہ سمیت اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں آئندہ چند گھنٹے کے دوران شدید برفباری کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری وارننگ میں پیر تک ٹریفک اور کھڑی گاڑیوں سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ برطانیہ کے مغربی اور وسطی حصے کے علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ان علاقوں میں پیلے رنگ کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

برطانیہ کے قومی محکمہ موسمیات نے ملک کے دارالحکومت لندن میں بھی متعدد مقامات پر شدید برف باری کی وارننگ جاری کی ہے اور اگلے ہفتے کے دوران ٹھنڈ بڑھنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق ٹھنڈی ہواؤں اور ہلکی برف باری کے ساتھ لندن میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری رہے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here