سنسیکس – نفٹی اب تک کی ریکارڈ سطح پر

0
67

ممبئی، 8 فروری ریزرو بینک کے ذریعہ پالیسی شرحوں میں اضافہ نہيں کیے جانے اور عام بجٹ میں انفرا اسٹرکچر کے لئے کیے جانے والے اقدامات سے حوصلہ بلند سرمایہ کاروں کی مسلسل خریداری کی بدولت پیر کے روز شیئر بازار نے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس دوران بی ایس ای کے سنسیکس اب تک کی ریکارڈ سطح 51409.36 پوائنٹس پر اور این ایس ای کا نفٹی اپنے کل وقتی ریکارڈ سطح 15119.25 پوائنٹس تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔

Image result for sensex high

کاروبار کے آغاز میں آج بی ایس ای کا سنسیکس 415 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 51146.67 پوائنٹس پر کھلا اور ابتدائی کاروبار میں ہی یہ زبردست خریداری کے زور پر 5149.36 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

این ایس ای کا نفٹی 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 13064.30 پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ اب تک کی ریکارڈ سطح 15119.25 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ فی الحال، اس میں 176.30 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15100 پوائنٹس پر کاروبار جاری ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here