آسام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ شروع

0
133

گوہاٹی،27 مارچ : آسام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 12 اضلاع کی 47 نشستوں کے لئے پولنگ ہفتہ کی صبح 7 بجے شروع ہوگئی۔ ووٹ ڈالنے کے لئے کووڈ ۔19 کے تمام پروٹوکول پر عمل کیا جارہا ہے۔

آسام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ شروع

سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ ریاست کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ لوگوں میں ووٹنگ کے حوالہ سے خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور صبح سے ہی لوگ پولنگ بوتھوں پر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ریاست میں ووٹنگ کے دوران کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں 1،1537 پولنگ اسٹیشنوں پر کل 81،09،815 ووٹرز ، جن میں 40،77،210 مرد اور 40،32،481 خواتین شامل ہیں ، اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

آسام اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے اور پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج شروع ہوگئی ۔ دریں اثنا ، چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پولنگ کو ایک گھنٹہ کے لئے بڑھا دیا گیاہے۔

ریاست کے کچھ اہم سیاستدانوں کی قسمت کا فیصلہ آج ہی ہوگا جن میں وزیر اعلی سربانند سونووال بھی شامل ہیں ، جو ماجولی سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ آسام کانگریس کے ریاستی صدر رپن بوڑہ بھی گوہ پور سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ جیل میں بند سماجی کارکن اور کاشتکاروں کے حقوق کی لڑائی لڑنے والے نو تشکیل ’رائے جور دل‘ کے صدر اکھل گوگوئی شیوساگر سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔
آسام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 37 سے زیادہ ایم ایل اے دوبارہ انتخاب لڑ رہے ہیں۔ 2016 میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی اے جی پی نے 35 نشستیں جیتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

اسمبلی انتخابات میں تنہا میدان میں اترے گی مایاوتی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here