یارکشائر: اسلام فوبیا میں مبتلا مشتعل برطانوی جوڑے نے سلور ڈیل کے نزدیک مسافر بس میں مسلم طالبات کو پہلے ہراساں کیا اور پھر ایک باحجاب طالبہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر 40 سالہ برطانوی خاتون اور ان کے شوہر کی جانب سے 14 سالہ باحجاب مسلم طالبہ کو دھکے دیکر زمین پر گرا کر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر یارکشائر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے برطانوی جوڑے کو حراست میں لے لیا ہے۔
A Muslim schoolgirl was beaten up and racially abused by a woman in Sheffield, UK.
The woman was later arrested by police. pic.twitter.com/ZToFWrGCx7
— CJ Werleman (@cjwerleman) December 7, 2019
شمالی برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو میں ایک بس کے اندر برطانوی جوڑے کو اسکول کی باحجاب مسلم طالبات پر چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، برطانوی جوڑے نے اسلام اور مسلمانوں کیخلاف نازیبا استعمال کی اور حجاب کو برا بھلا کہا۔
طالبات کی جانب سے احتجاج کرنے پر برطانوی خاتون نے مسلمان طالبہ کو مارا پیٹا یہاں تک کہ طالبہ کو زمین پر لٹا کر تشدد کرتی رہی جب کہ اس دوران برطانوی خاتون کا شوہر اسلام کیخلاف بکواس کرتا رہا۔ دیگر مسلم طالبات نے بہ مشکل تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کو برطانوی خاتون کے چنگل سے آزاد کرایا۔
سلور ڈیل اسکول انتظامیہ نے مسلم طالبات کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی طالبات کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کی مدد کو تیار ہیں۔ برطانیہ میں اسلام فوبیا حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
Also read