کاراکاس ، 2 اپریل : وینزویلا میں قومی سرحد کے قریب کولمبیا کے عسکریت پسندوں کے خلاف مہم کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجیوں کی موت ہوگئی ہے۔
وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ’’ہمیں کافی افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ سینئر سارجنٹ آنڈرئیل استوریج سوجو اور جونیئر کانسٹیبل جیسس الیگزینڈر واسک پیریز کی موت کیرپورٹ موصول ہوئی ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس مہم میں نو فوجی زخمی ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وینزویلا کی حکومت نے سرحدی علاقے سے عسکریت پسندوں کو نکالنے کے لئے 21 مارچ کو مغربی صوبے اپور میں آپریشن بولیورین شیلڈ 2021 کا آغاز کیا تھا۔