امریکہ میانمار کے خلاف عائد کرسکتا ہے مزید پابندیاں

0
198

واشنگٹن ، مارچ : امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکہ میانمار میں حالیہ رونما ہوئے تشدد کے سلسلے میں اس کے خلاف نئی کارروائی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

مسٹر سلیوان نے اتوار کے روز کہا ’’ ہم بحر ہند خطے اور دنیا بھر کے اتحادیوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی جاری رکھیں گے۔ تا کہ تشدد کے لئے ذمہ دار لوگو ں کو پکڑ سکیں اور میانمار کے لوگوں کے تیئں اپنی حمایت کو مضبوط کر سکیں۔

ہم تشدد کے اس تازہ ترین قہر اور حالیہ بغاوت کے لئے ذمہ دار لوگوں کے خلاف اضافی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے مطابق میانمار میں اتوار کو پولیس اور مظاہرین کے مابین رونما ہوئے تشدد کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here