امریکہ : الاسکا میں ہیلی کاپٹر گرنے سے پانچ افراد ہلاک

0
146

واشنگٹن 29 مارچ : امریکہ کے صوبہ الاسکا کے نک گلیشیر پر ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، جس میں پانچ افراد ہلاک اور ایک شدیدطور پر زخمی ہوگیا۔

امریکہ : الاسکا میں ہیلی کاپٹر گرنے سے پانچ افراد ہلاک

اس کی اطلاع الاسکا کے محکمہ پبلک سیفٹی نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے دی ۔

بیان کے مطابق الاسکا کے افسران کو رات تقریباً دس بجے نک گلیشیر میں ایک ہیلی کاپٹر گرنے کی اطلاع ملی۔ اس حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچاہے جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here