عالمی وباء سے امریکہ میں ساڑھے پانچ لاکھ ہلاکتیں

0
107

واشنگٹن، 29 مارچ : عالمی وباء کورونا وائرس (کووڈ-19) سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکہ میں اسکی وجہ سے اب تک 5.49 لاکھ سے زائد افراد فوت ہوچکے ہیں۔

عالمی وباء سے امریکہ میں ساڑھے پانچ لاکھ ہلاکتیں

امریکہ میں اس وباء نے ہیبتناک شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک اس سے 3.02.2 کروڑ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس وانجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 549335 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 302،62037 ہوگئی ہے۔

امریکہ میں نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 50017 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس عالمی وبا کی وجہ سے اب تک نیو جرسی میں 24389 افراد فوت ہوچکے ہیں۔

جبکہ کیلیفورنیا میں 58949 فوت ہوئے ہیں۔ ٹیکساس میں اس کی وجہ سے 48093 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ- 19 سے 33178 افرات مرچکے ہیں۔ نیز مشیگن میں 17047، میساچوسٹس میں 17115، اور پنسلوانیا میں 24،971 ہلاکتیں ہوئی ہيں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here