عراقی حزب اللہ (عصائب اهل الحق ) نے کہا ہے کہ عراق میں امن و امان اس وقت برقرار ہو سکتا ہے کہ جب اس ملک سے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کا انخلا ہو۔
عراقی حزب اللہ (عصائب اهل الحق ) کے سیکریٹری جنرل قیس الخزعلی نے عراق اور شام کے سرحدی علاقے میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کی جانب سے الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نئی حکومت کا یہ اقدام اور دشمنانہ پالیسی در اصل غاصب صیہونی حکومت کی خدمت اور عراقی عوام کا خون بہانے کے دائرے میں ہے۔
قیس الخزعلی نے کہا کہ عراق میں امن و امان اس وقت برقرار ہو سکتا ہے کہ جب اس ملک سے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کا انخلا ہو اور عراقی عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ ہے۔
واضح رہے کہ کل دہشتگرد امریکہ کے جنگی طیاروں نے عراق اور شام کے سرحدی علاقے البوکمال اور القائم میں ایک گھر اور ایک اور مقام پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 افراد شہید اور زخمی ہوئے۔