اترپردیش می کانپور سڑک حادثہ میں کوالس سوار چار افراد ہلاک

0
447

کانپور، 31 دسمبر (یواین آئی) اترپردیش میں کانپور کے گھاٹم پور علاقے میں منگل کی صبح دھند کی وجہ سے ایک خوفناک سڑک حادثے میں کوالس سوار دو خواتین سمیت چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگر دو زخمی ہو گئے۔

پولیس ترجمان نے اس حادثہ کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ گھاٹم پور علاقے میں جهانگيرآباد کے پاس کسی بڑی گاڑی نے کوالس کو ٹکر مار دی، جس سے اس میں سوار سرتاج عالم (50) محمد شاہد (40) مسز ثريا (35) اور مسز رضوانہ (35) کی موت ہو گئی۔ حادثہ میں ایک اور خاتون اور مرد زخمی ہو گئے۔ دونوں کو اسپتال میں داخل کرا یا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ كانپور کے مو ل گنج میسٹن روڈ کے رہنے والے یہ لوگ شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد کوالس سے کانپور لوٹ رہے تھے۔ پولیس کوالس کو ٹکر مارنے والی گاڑی کا پتہ لگا رہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here