ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ارون جیٹلی کے مجسمہ کی نقاب کشائی

0
116

نئی دہلی: مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے سابق مرکزی وزیر اور دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی دی سی اے) کے سابق صدر آنجہانی ارون جیٹلی کے مجسمہ کی پیر کے روز ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں نقاب کشائی کی ۔
امت شاہ نے سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی کی آج 68 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی اے کے موجودہ صدراور ارون جیٹلی کے بیٹے روہن جیٹلی اور ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر امت شاہ نے سیاست اور کرکٹ انتظامیہ میں ارون جیٹلی کی شراکت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کی ترقی کے لئے مستقل کام کرتے ہوئے اہم کردار ادا تھا۔
دارالحکومت میں فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام بدل کر ارون جیٹلی اسٹیڈیم کردیا گیا تھا۔ گذشتہ سال جواہر لال نہرو اسٹیڈیم کے ہال میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم کا نام رکھے جانے کے وقت امت شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ امت شاہ ارون جیٹلی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی تقریب میں خصوصی مہمان بھی تھے۔
تقریب میں شہری ترقیاتی وزیر ہردیپ سنگھ پوری ، مرکزی وزیر کھیل کرین رجیجو ، وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر ،بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی ، انڈیا اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے صدر ڈاکٹر نریندر دھرو بترا، بی سی سی آئی کے سابق قائم مقام صدر سی کے کھنہ ، بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا اور ڈی ڈی سی اے کی خزانچی ششی کھنہ موجود تھیں۔
اس نقاب کشائی کی تقریب میں سابق ہندوستانی کرکٹرز سریندر کھنہ اور مدن لال ، سابق ہندوستانی کرکٹرز اور مشرقی دہلی کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر ، ہندوستانی کرکٹر شکھر دھون ، سابق ہندوستانی کرکٹرز آر پی سنگھ اور سریش رینا، سابق سلیکٹر شرن دیپ سنگھ ، دہلی کے بین الاقوامی امپائر انل چودھری شامل تھے۔ کرکٹر پرویندر آوانا ، رابن سنگھ اور سابق اور موجودہ ڈی ڈی سی اے عہدیدار موجود تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here