امریکہ’افریقہ میں ایبولا کوروکنے میں مدد کرے گا

0
64

واشنگٹن 17 فروری: امریکہ نے افریقہ میں ایبولا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن مدد کا عہد کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جین ساکی نے ایک بیان میں کہا کہ بائیڈن انتظامیہ چاہے گی کہ امریکی قیادت افریقی یونین سنٹر برائے افریقی بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام اور متعلقہ ممالک کی حکومتوں اور عالمی ادارہ صحت کے ساتھ ایبولا پھیلنے سے روکنے کے لئے کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ صدر جو بائیڈن نے وسطی اور مغربی افریقہ کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایبولا کے نئے کیسز گذشتہ ہفتے گیانا اور جمہوریہ کانگو میں پائے گئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here