اقوام متحدہ ایران میں ہو رہے احتجاجی مظاہروں سے فکر مند

0
150

اقوام متحدہ،؛اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گویٹریس نے کہا کہ ایران میں ہو رہے احتجاجی مظاہروں تعلق سے وہ فکرمند ہیں اور مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں سے ہوئے جانی و مالی نقصانا ت سے دکھی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دجارك نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں کہا’’ایران میں ہو رہے احتجاج مظاہروں کے سلسلے میں سیکریٹری جنرل فکر مند ہیں اور وہ مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہوئی پرتشدد جھڑپوں کی وجہ سے ہوئے جانی و ما مالی نقصانات سے دکھی ہیں ۔ ایران حکومت کی طرف سے 15 نومبر کو پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلے کے اعلان کے بعد ہزاروں لوگ سرکار کے اس قدم کے خلاف سڑکوں پر اتر آئے ۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں ایک مظاہرین اور کئی پولیس افسر ہلاک ہو گئے۔ایرانی حکام نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں فسادات اور پر تشدد سرگرمیوں میں ملوث ایک ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق 87 ہزار سے زیادہ لوگ مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ ایران کے اعلی ٰ رہنما علی خامنہ ای نے پٹرول کی قیمت بڑھانے کے حکومت کے فیصلے کے حمایت کی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here