یواین ایچ آرسی کا فوج سے آنگ سان سوچی کی رہائی کا مطالبہ

0
111

جنیوا ، 13 فروری : اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) نے متفقہ طور پر میانمار کے فوجی حکمرانوں سے جمہوری رہنما آنگ سان سوچی اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یواین ایچ آرسی کا میانمار کے فوجی حکمرانوں سے آنگ سان سوچی اور دیگررہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ

47 رکنی کونسل نے یہ فیصلہ برطانیہ اور یوروپی یونین ( ای یو) کی طرف سے پیش کردہ قرارداد پر متفقہ طور پر لیا۔ البتہ
روس اور چین نے بعد میں کہا کہ انہوں نے متفقہ طور پر خود کو اس قرارداد سے ’الگ‘ کرلیا ہے۔

یو این ایچ آر سی نے کہا کہ فوجی حکمران ملک میں بغاوت کی مخالفت کرنے والے لوگوں پر طاقت کے بیجا استعمال سے باز رہیں۔
میانمار کے ایلچی نے کہا کہ یہ تجاویز قابل قبول نہیں ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے تفتیش کاروں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ میانمار میں بغاوت کے لئے فوجی رہنماؤں اور ان کے اہل خانہ کے خلاف تعزیری پابندیوں ، اسلحہ کی پابندی اور سفری پابندیوں پر غور کرے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے انسپکٹرز زمینی حقائق کو جاننے کیلئے ملک میں جانے کی اجازت دیں۔

امریکہ نے تمام ممبر ممالک سے میانمار کے فوجی حکمرانوں پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here