ظالم کورونا ایک لاکھ 64 ہزار زندگیاں نگل گیا

0
92

دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23 لاکھ 92 ہزار سے اوپر چلی گئی جبکہ وائرس نے اب تک ایک لاکھ 64 ہزار 300 سے زائد افراد کی زندگیاں چھین لی۔اتوار کو دنیا بھر میں 61 ہزار سے زیادہ کیس سامنے آئے، ترکی میں کورونا مریضوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو گئی، برطانیہ میں مزید پانچ 596 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

اسپین میں مزید 410، اٹلی میں 433، فرانس میں 395 اور بیلجیئم میں مزید 230 افراد انتقال کر گئے۔ بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی اور 556 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں مزید 1088 مریضوں کے اضافے کے ساتھ تعداد 9 ہزار 362ہو گئی، بنگلادیش میں اب تک دو ہزار 456 مریض سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 91 انتقال کر چکے ہیں۔

روس 42 ہزار سے زائد مریضوں کے ساتھ کورونا کے شکار 10 بڑے ملکوں میں شامل ہو گیا، تاہم روس میں ٹیسٹنگ کی رفتار بھی تیز ہو گئی ہے، اب تک روس میں 19 لاکھ 40 ہزار سے زائد ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here