کیئر سینٹر سے دو کووڈ قیدی فرار، چار پولیس اہلکار معطل

0
58

تھانے، 24 اپریل : مہاراشٹر کے تھانے میں ٹاٹا امنترا کووڈ کیئر سینٹر میں داخل دو قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے میں چار پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

کیئر سینٹر سے دو کووڈ قیدی فرار، چار پولیس اہلکار معطل

پولیس ذرائع نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ کلیان اور بھیونڈی کے درمیان واقع کووڈ کیئر سینٹر میں کلیان آدھاواڑی جیل کے تقریباً 30 قیدیوں کو بھی علاج کے لئے رکھا گیا تھا۔ ان میں سے دو قیدی جمعہ کے روز عمارت کی 15 ویں منزل کے بیت الخلاء سے فرار ہوگئے، جن کی شناخت جعفری اور خورشید عبدالحمید شیخ کے طور پر کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متعلقہ معاملے میں چار پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے فرار قیدیوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے اور انہیں پکڑنے کے لئے مہم شروع کردی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here