امام باڑہ سبطین آباد میں دوروزہ مجالس عزا کاانعقاد16جنوری سے

0
311

لکھنؤ : رسول خداؐ کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا اسلام اللہ علیہا کی شہادت کے المناک موقع پر دفتر رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مد ظلہ ،واقع دہلی کی جانب سے اس سال بھی امام باڑہ سبطین آباد حضرت گنج لکھنؤ میں دوروزہ مجالس عزائے فاطمیہ کا انعقاد کیا گیاہے ۔اس سلسلے کی پہلی مجلس 16جنوری کوشب میں00:07بجے منعقد ہوگی جسے مولاناسید حمیدالحسن صاحب خطاب کریں گے ۔
دوسری مجلس17جنوری کو منعقد ہوگی جسے مولانا سید کلب جواد نقوی صاحب خطاب فرمائیں گے ۔بعد مجلس دفتر رہبرمعظم کی جانب سے مؤمنین کے لئے نذر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا اہتمام بھی کیا گیاہے ۔یہ مجالس دفتر مجلس علماء ہند کے زیر اہتمام انعقاد پذیر ہونگی ۔تمام مؤمنین سے شرکت کی پر خلوص استدعا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here