ٹرمپ پر ہمیشہ کے لیے بند ٹوئٹر کے دروازے

0
111

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے دروازے ہمیشہ بند کردیے۔


غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوئٹر کے چیف فائنیشل آفیسر سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے تو وہ ٹوئٹر استعمال نہیں کر سکیں گے۔

چیف فائنیشل آفیسر نے کہا کہ کمپنی نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔ جو بھی اس کے خلاف جائے گا اس کا اکاؤنٹ بند کر دیں گے، چاہے وہ موجود یا سابق سیاستدان یا پھر عہدیدار ہو۔

ٹوئٹر نے سابق صدر کی جانب سے عوام کو اکسانے اور کپٹل ہل پر حملہ کرنے کے پیغام پر اکاؤنٹ بند کیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here