Tuesday, May 13, 2025
spot_img
HomeSliderاسرائیلی مظالم پرترک صدرکا عالمی برادری کی بےحسی پر اظہار افسوس

اسرائیلی مظالم پرترک صدرکا عالمی برادری کی بےحسی پر اظہار افسوس

ترک صدرکا اسرائیل کے وحشیانہ مظالم پر عالمی برادری کی بےحسی پر اظہار افسوس
ترک صدرجب طیب اردوان نے اسرائیل کے وحشیانہ مظالم پر عالمی برادری کی بےحسی پر اظہار افسوس کیاہے۔

اسرائیلی مظالم پرترک صدرکا عالمی برادری کی بےحسی پر اظہار افسوس

ترک صدرکا کہناہے سیاسی مفاد کیلئے چپ رہنے اور آنکھ بند کرنےوالےجان لیں ایک دن وہ بھی اسرائیلی مظالم کا نشانہ بن سکتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی خطےمیں امن کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کیلئےتیار ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس تمام عالم کا مشترکا تاریخی اثاثہ ہے،فلسطینی شہروں اور القدس میں برپا اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانا ناموس انسانیت کا فرض ہے۔


ترک صدرجب طیب اردوان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اسرائیلی دہشتگرد ریاست نےانسانیت سوزی کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں۔ فلسطین ،مقبوضہ بیت المقدس میں ہونےوالےمظالم پرفوری آواز اٹھانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں،عیسائیوں،یہودیوں سب کیلئے مقدس مقام ہے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو علاقے میں امن وامان بحال کرنےکیلئےاقدامات اٹھانےچاہیئے جبکہ اوآئی سی اگر ٹھوس اقدامات نہ اٹھاپائی تو یہ اس کی موجودگی کی نفی کےمترادف ہوگا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular