ٹرمپ کی ادویہ بنانے والی کمپنیوں کے سربراہوں سے بات چیت

0
128

واشنگٹن، 7 اپریل (اسپوتنک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس ‘كووڈ -19’ کی روک تھام کے لیے دوا سازاوربائیو ٹیک کمپنیوں کے سربراہوں سے بات چیت کی۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان اسٹیفنی گریشام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
محترمہ گریشام نے ٹویٹ کر کے کہا’’ کورونا کے خلاف جنگ میں صدر نے دوا سازاوربائیو ٹیک کمپنیوں کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز سے بات چیت کرنے کے لیے میٹنگ بلائی‘‘

انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ پرائیویٹ صنعتوں اورحکومتوں کے درمیان شراکت داری بڑھانے کے لئے مسلسل کوشش کر رہا ہے۔
دریں اثنا جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق پیر کی دوپہر تک امریکہ میں كووڈ -19 سے مرنے والوں کی تعداد 10،000 کے پار ہو گئی جبکہ 352500 لوگ اس وبا سے متاثر ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here