تلنگانہ اور آندھراپردیش میں کوویڈ19کے آزمائشی ٹیکے دیئے گئے

0
41

حیدرآباد:  دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں کوویڈ19کے آزمائشی ٹیکے آج دیئے گئے۔تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے تلک نگر میں پرائمری ہیلت سنٹر، نامپلی میں ہیلت کیرسنٹر، سوماجی گوڑہ میں واقع یشودھا اسپتال میں یہ ٹیکے دیئے گئے۔اسی طرح ضلع محبوب نگر کے جانم پیٹ پرائمری ہیلت سنٹر، ضلع مستقر کے اسپتال،نیہاشائن اسپتال میں یہ آزمائشی ٹیکے دیئے گئے۔ہر ایک مرکز میں 25تا30ہیلت ورکرس،عام شہریوں کا انتخاب کرتے ہوئے یہ پروگرام منعقد کیاگیا۔اس ٹیکے کو لینے کے لئے مختلف مراحل سے گذرنے والے کی تفصیلات کا آن لائن اندراج کیاگیا۔کوویڈ 19کے ٹیکہ کے سلسلہ میں انٹلی جنس نٹ ورک سافٹ ویر کی تربیت حاصل کرنے والوں نے ہیلت ورکرس کو یہ ٹیکے دیئے۔گاندھی اسپتال میں ڈائرکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر کے رمیش ریڈی نے ٹیکہ اندازی مہم کی نگرانی کی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ٹیکہ اندازی کیلئے اسٹاف کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔اس آزمائشی ٹیکہ کی مہم سے ٹیکہ اندازی کے نظام میں نقائص کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔تاحال تقریبا دس ہزار نگہداشت صحت کے ورکرس کو تربیت دی گئی ہے۔دوسری طرف اے پی کے 13اضلاع میں یہ آزمائشی ٹیکے دیئے گئے۔ہیلت ورکرس کا انتخاب کرتے ہوئے ان کو یہ ٹیکے دیئے گئے۔قبل ازیں اس سلسلہ میں ان ہیلت ورکرس کو ایس ایم ایس بھیجتے ہوئے اس پروگرام کے تعلق سے آگاہ کیاگیا۔بقیہ اضلاع سمیت ضلع کرشنا میں بھی آزمائشی ٹیکے دیئے گئے۔ہر ضلع مستقر میں لازمی طور پر ایک مرکز بنانے کے اقدامات کئے گئے۔ایک پرائیویٹ اسپتال کا بھی اس مقصد کے لئے انتخاب کیاگیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here